Sunday, July 26, 2026
Homeinternationalکتائب حزب اللہ عراق کی یمن کی بحری ناکہ بندی کی بھرپور...

کتائب حزب اللہ عراق کی یمن کی بحری ناکہ بندی کی بھرپور حمایت

کتائب حزب اللہ عراق نے ایک بیان میں یمن کی مسلح افواج اور انصاراللہ کی جانب سے سعودی عرب کی بندرگاہوں پر بحری ناکہ بندی کے اقدام کی بھرپور حمایت کا اعلان کیا ہے۔

بیان میں یمن کے اس فیصلے کا خیر مقدم کرتے ہوئے کہا گیا کہ یہ اقدام گزشتہ تقریباً بارہ برس سے یمنی عوام پر مسلط کیے گئے ظالمانہ محاصرے کا قانونی اور جائز جواب ہے۔

کتائب حزب اللہ عراق نے مزید کہا کہ یمن کا یہ جرات مندانہ فیصلہ محاصرے کے بدلے محاصرہ اور کشیدگی کے بدلے کشیدگی کی نئی تزویراتی حکمت عملی کی عکاسی کرتا ہے، جو یمن کی خودمختاری کے دفاع اور اس کے سلب شدہ حقوق کی مکمل بحالی کے عزم کا اظہار ہے۔

مقالات ذات صلة

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here

بیشتر دیکھے جانے والی

تازہ ترین خبریں