بین الاقوامی میڈیا کے مطابق پاکستان کے فوجی سربراہ فیلڈ مارشل عاصم منیر نے جنگی لباس میں ایرانی وفد کا استقبال کیا، جسے خطے میں ایک اہم اور سخت سفارتی و عسکری پیغام کے طور پر دیکھا جا رہا ہے۔
رپورٹس کے مطابق اس اقدام کو اسرائیل اور دیگر علاقائی فریقین کے لیے واضح انتباہ قرار دیا جا رہا ہے کہ پاکستان میں موجود ایرانی مہمانوں پر کسی بھی حملے کو اعلانِ جنگ تصور کیا جائے گا۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق اس ملاقات اور پروٹوکول کو غیر معمولی اہمیت دی جا رہی ہے، اور اسے خطے میں جاری کشیدگی کے تناظر میں ایک اسٹریٹجک اشارہ سمجھا جا رہا ہے۔

