Friday, June 26, 2026
HomeRegionSindhمحرم الحرام صبر، استقامت، حق گوئی اور باطل کے خلاف ڈٹ جانے...

محرم الحرام صبر، استقامت، حق گوئی اور باطل کے خلاف ڈٹ جانے کا درس دیتا ہے، علامہ سید علی رضا رضوی

خادمین ابوالفضل العباسؑ کے زیر اہتمام امام بارگاہ سامرہ، نیو رضویہ سوسائٹی اسکیم 33 کراچی میں عشرۂ محرم الحرام کے سلسلے میں منعقدہ مجالس عزا سے لندن سے تشریف لانے والے معروف عالم دین علامہ سید علی رضا رضوی خطاب کر رہے ہیں۔

علامہ سید علی رضا رضوی نے اپنے خطاب میں واقعۂ کربلا کی تعلیمات، سیرت حضرت امام حسینؑ اور اہل بیت اطہارؑ کی عظیم قربانیوں پر روشنی ڈالتے ہوئے کہا کہ محرم الحرام صبر، استقامت، حق گوئی اور باطل کے خلاف ڈٹ جانے کا درس دیتا ہے۔ انہوں نے حاضرین پر زور دیا کہ وہ سیرت امام حسینؑ کو اپنی عملی زندگی کا حصہ بنائیں۔

مجالس میں نیو رضویہ سوسائٹی سمیت شہر کے مختلف علاقوں سے آنے والے عزاداروں اور عاشقان اہل بیتؑ نے بڑی تعداد میں شرکت کی۔

مقالات ذات صلة

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here

بیشتر دیکھے جانے والی

تازہ ترین خبریں