Tuesday, May 26, 2026
Homeinternationalحزب اللہ کا صہیونی فوج پر کامیاب ڈرون حملہ: رشاف میں متعدد...

حزب اللہ کا صہیونی فوج پر کامیاب ڈرون حملہ: رشاف میں متعدد ٹینک اور سازوسامان تباہ

حزب اللہ لبنان نے غاصب صیہونی فوج کے ٹھکانوں اور تنصیبات کو خودکش ڈرون حملوں سے نشانہ بناتے ہوئے شدید نقصان پہنچایا ہے۔

تفصیلات کے مطابق لبنانی مزاحمتی تنظیم نے جنوبی لبنان کے علاقے رشاف میں ابابیل خودکش ڈرون کے ذریعے صہیونی فوج کے مرکاوا ٹینکوں، جنگی سازوسامان اور ڈی-9 بلڈوزر کو تباہ کن حملوں کا نشانہ بنایا۔ اس حملے کے بعد صہیونی فوجیوں میں افراتفری پھیل گئی اور بیشتر اہلکار میدان چھوڑ کر عقب نشینی اختیار کرنے پر مجبور ہو گئے۔

حزب اللہ نے اس کامیاب آپریشن کی ویڈیو بھی جاری کی ہے، جس میں ڈرون حملے کے نتیجے میں دشمن کے ٹینکوں اور بھاری آلات کو آگ کے شعلوں میں گھرتے ہوئے دیکھا جا سکتا ہے۔

اس بڑی کارروائی کے علاوہ حزب اللہ نے آج صبح سے جنوبی لبنان میں صہیونی فوجیوں کے ٹھکانوں اور عارضی کمانڈ اینڈ کنٹرول سینٹرز پر حملوں کی رفتار مزید تیز کر دی ہے۔

مقالات ذات صلة

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here

بیشتر دیکھے جانے والی

تازہ ترین خبریں