Tuesday, May 26, 2026
HomeRegionpunjabسی ٹی ڈی پنجاب کی بڑی کامیابی: کالعدم لشکر جھنگوی اور سپاہ...

سی ٹی ڈی پنجاب کی بڑی کامیابی: کالعدم لشکر جھنگوی اور سپاہ صحابہ کے 13 دہشت گرد گرفتار

صوبہ پنجاب میں کاونٹر ٹیررازم ڈیپارٹمنٹ (سی ٹی ڈی) نے مختلف علاقوں میں انٹیلی جنس بنیاد پر کارروائیوں کے دوران 13 دہشت گردوں کو گرفتار کر کے دہشت گردی کا بڑا منصوبہ ناکام بنا دیا ہے۔

گرفتار دہشت گردوں کا تعلق کالعدم تنظیموں لشکر جھنگوی اور سپاہ صحابہ سے ہے۔ ان میں لاہور سے فتنہ الخوارج کا خطرناک دہشت گرد مختار احمد بھی شامل ہے۔

سی ٹی ڈی نے صوبے بھر میں 58 انٹیلی جنس بنیاد پر کارروائیاں کیں جن کے دوران 13 دہشت گردوں کو اسلحہ، دھماکہ خیز مواد اور دیگر ممنوعہ اشیاء سمیت گرفتار کیا گیا۔ گرفتار افراد میں مختار احمد، یونس، فیروز خان، ولی، اویس، فرمان، مومن، عدنان، راجہ فیصل، رضا خان، غلام شبیر، ساجد اور مختار شاہ شامل ہیں۔ ان کا تعلق لاہور، جھنگ، ساہیوال، جہلم، چنیوٹ، منڈی بہاؤالدین اور میانوالی سے ہے۔

مقالات ذات صلة

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here

بیشتر دیکھے جانے والی

تازہ ترین خبریں