Tuesday, May 26, 2026
HomeRegionbalochistanکوئٹہ سی ٹی ڈی آپریشن: کالعدم لشکر جھنگوی اور سپاہ صحابہ کے...

کوئٹہ سی ٹی ڈی آپریشن: کالعدم لشکر جھنگوی اور سپاہ صحابہ کے 9 دہشتگرد جہنم واصل

کوئٹہ کے نواحی علاقوں پنجپائی اور نوحصار میں سی ٹی ڈی کے انٹیلیجنس بیسڈ آپریشن کے دوران کالعدم لشکر جھنگوی اور کالعدم سپاہ صحابہ سے تعلق رکھنے والے 9 مبینہ دہشتگرد ہلاک ہوگئے۔

کاؤنٹر ٹیررازم ڈیپارٹمنٹ (سی ٹی ڈی) نے دہشتگردوں کی موجودگی کی اطلاع پر ان علاقوں میں کارروائی شروع کی۔ اس دوران آئی ای ڈی دھماکے اور شدید فائرنگ کے تبادلے میں سی ٹی ڈی کے 4 اہلکار شہید ہوگئے جبکہ 6 اہلکار زخمی ہوئے۔

ترجمان سی ٹی ڈی کے مطابق سی ٹی ڈی کی جوابی کارروائی میں 9 مبینہ دہشتگرد مارے گئے۔ ہلاک ہونے والوں کی شناخت کا عمل جاری ہے۔

بلوچستان کے وزیر داخلہ کے میڈیا معاون بابر یوسفزئی نے بیان میں کہا کہ سی ٹی ڈی نے ان علاقوں میں دہشتگردوں کی اطلاع پر یہ آپریشن کیا۔ دہشتگردوں کی بھرپور مزاحمت کے نتیجے میں 4 اہلکار شہید اور 6 زخمی ہوئے۔

انہوں نے کہا سکیورٹی فورسز کی کارروائیاں جاری رہیں گی۔ کسی کو بلوچستان کا امن خراب کرنے کی اجازت نہیں دی جائے گی۔ تمام شہداء کے لواحقین سے اظہار تعزیت کرتے ہیں اور زخمی اہلکاروں کو بہترین طبی سہولیات فراہم کی جائیں گی۔

مقالات ذات صلة

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here

بیشتر دیکھے جانے والی

تازہ ترین خبریں