عراقچی نے سعودی ہم منصب سے گفتگو کی۔ ایران کے وزیر خارجہ عباس عراقچی جو چینی حکام سے ملاقات اور مشاورت کے لیے بیجنگ میں موجود ہیں، انہوں نے آج دوپہر سعودی وزیر خارجہ فیصل بن فرحان آل سعود سے ٹیلیفون پر گفتگو کی۔
اس گفتگو میں دونوں فریقوں نے خطے کی تازہ ترین صورتحال کا جائزہ لیا اور کشیدگی کے پیدا ہونے اور بڑھنے سے روکنے کے لیے سفارت کاری کے عمل کو جاری رکھنے اور علاقائی ممالک کے درمیان تعاون پر زور دیا۔

