Monday, May 25, 2026
Homeinternationalایران نے آبنائے ہرمز میں تمام جہازوں کے لیے ایندھن، طبی اور...

ایران نے آبنائے ہرمز میں تمام جہازوں کے لیے ایندھن، طبی اور مرمتی خدمات کا اعلان کر دیا

ایران کی پورٹس اینڈ میری ٹائم آرگنائزیشن نے اعلان کیا ہے کہ آبنائے ہرمز اور اس سے ملحقہ سمندری حدود میں گزرنے والے تمام تجارتی جہازوں کو ایندھن، طبی امداد اور محدود فنی مرمت کی سہولیات فراہم کرنے کے لیے تیار ہے۔ ایرانی ادارے کی جانب سے جہازوں کے کپتانوں اور مالکان کے نام جاری باضابطہ اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ ایران عالمی سمندری تحفظ کی ذمہ داریوں کے تحت عوامی بحری خدمات، تکنیکی معاونت اور طبی سہولیات فراہم کرے گا۔

یہ پیغام مسلسل تین دن تک روزانہ تین مرتبہ وی ایچ ایف میرین ریڈیو کے ذریعے نشر کیا گیا، جس میں جہاز مالکان اور کپتانوں کو ایندھن، ضروری سامان، طبی خدمات اور اجازت شدہ مرمتی اشیاء کی فراہمی کے لیے درخواست دینے کی دعوت دی گئی ہے۔ اعلامیے کے مطابق تجارتی جہاز قریبی ایرانی بندرگاہ کے ویسل ٹریفک سروس سے چینل 16 پر رابطہ کر سکتے ہیں یا مقامی ایجنٹس کے ذریعے بھی معاونت حاصل کر سکتے ہیں۔ ایرانی پورٹس اینڈ میری ٹائم آرگنائزیشن کا کہنا ہے کہ یہ اقدام دنیا کی اہم ترین بحری گزرگاہوں میں سے ایک، آبنائے ہرمز، میں جہاز رانی کے تحفظ اور بندرگاہی خدمات سے متعلق ایران کی خودمختار ذمہ داریوں کے تحت کیا جا رہا ہے۔

مقالات ذات صلة

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here

بیشتر دیکھے جانے والی

تازہ ترین خبریں