تہران: ایران کی وزارت خارجہ کے ترجمان بقائی نے کہا ہے کہ ایران کی مسلح افواج ہر صورتحال سے نمٹنے کے لیے مکمل طور پر تیار ہیں۔
جنوبی کوریائی خبر رساں ادارے یونہاپ سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ یہ ایک جارحانہ جنگ ہے اور ایرانی قوم اس کا جواب دینے اور مقابلہ کرنے کے لیے پُرعزم ہے۔
بقائی کا مزید کہنا تھا کہ ہمیں اپنے اللہ پر یقین ہے کہ ہماری مسلح افواج دشمن کو ایران کے خلاف اپنی جارحانہ کارروائیوں پر پشیمان کر دیں گی۔

