Saturday, April 11, 2026
HomeRegionpunjabپنجاب بھر میں سی ٹی ڈی کی بڑی کارروائیاں، کالعدم سپاہ صحابہ...

پنجاب بھر میں سی ٹی ڈی کی بڑی کارروائیاں، کالعدم سپاہ صحابہ کے 36 دہشتگرد گرفتار

سی ٹی ڈی کی پنجاب بھر میں کارروائیاں جاری ہیں۔ فورس نے لاہور میں انٹیلیجنس بیسڈ آپریشن کے دوران 36 دہشتگرد گرفتار کرنے کا دعویٰ کیا ہے۔

سی ٹی ڈی لاہور نے قصور، جہلم، چکوال، اوکاڑا، خانیوال، راولپنڈی، چنیوٹ، ٹوبہ ٹیک سنگھ، راجن پور، سیالکوٹ، جھنگ، اٹک، ساہیوال اور اوکاڑہ میں کارروائیاں کیں۔ سی ٹی ڈی لاہور نے فیصل آباد اور جہلم سے کالعدم سپاہ صحابہ کے 2 خطرناک دہشتگرد بارودی مواد سمیت گرفتار کیے، دہشتگردوں کا تعلق علاقہ غیر سے ہے۔

دہشتگردوں سے دھماکہ خیز مواد، آئی ای ڈی بم، ڈیٹونیٹر، حفاظتی فیوز وائر، پمفلٹس اور نقدی برآمد کی گئی۔ دہشتگردوں کی شناخت نثار احمد، باچا خان، انس، خضر، غضنفر، سبز علی، سردار خان، زمان، فیض، نظیر، رب نواز، محفوظ، مسلم، جمیل وغیرہ کے ناموں سے ہوئی۔

7 ہزار 799 کومبنگ آپریشنز کے دوران 1 ہزار 261 مشتبہ افراد کو گرفتار کیا گیا، جبکہ کومبنگ آپریشنز میں 2 لاکھ 96 ہزار 521 افراد سے پوچھ گچھ کی گئی۔

مقالات ذات صلة

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here

بیشتر دیکھے جانے والی

تازہ ترین خبریں