Saturday, April 11, 2026
Homeinternationalاسرائیل کی جارحیت جاری رہی تو حملے مزید تیز ہوں گے، انصاراللہ

اسرائیل کی جارحیت جاری رہی تو حملے مزید تیز ہوں گے، انصاراللہ

محمد البخیتی نے کہا کہ ایلات بندر اور بن گوریان ایئرپورٹ کو نشانہ بنا چکے ہیں

یمنی مقاومتی تنظیم انصاراللہ نے فلسطینی عوام کی حمایت میں پچھلے چند ماہ کے دوران صہیونی جہازوں، بندرگاہوں اور ہوائی اڈوں کو مسلسل نشانہ بنایا ہے۔

انصاراللہ کے سیاسی دفتر کے رکن محمد البخیتی نے اس حوالے سے کہا ہے کہ ہم نے اپنے حملوں کے ذریعے ایلات بندرگاہ کو بند کردیا ہے اور بن گوریان ایئرپورٹ کا فضائی محاصرہ کر لیا ہے۔

انہوں نے صہیونی حکومت کو خبردار کرتے ہوئے کہا کہ اگر فلسطینیوں کے خلاف جارحیت کا سلسلہ جاری رہا تو انصاراللہ کے حملوں میں مزید اضافہ ہوگا۔

البخیتی نے انصاراللہ کی عسکری صلاحیتوں کی جانب اشارہ کرتے ہوئے کہا کہ ہمارے پاس صہیونی حکومت کے خلاف حملے تیز کرنے کے لیے کئی آپشنز موجود ہیں، اور ہمارے گودام ان ہتھیاروں سے بھرے ہوئے ہیں۔

انہوں نے ایک بار پھر فلسطینی عوام کی حمایت پر زور دیتے ہوئے کہا کہ ہماری کارروائیوں کا مقصد حماس کے موقف کو مضبوط بنانا ہے تاکہ اسرائیل کے ساتھ ہونے والی کسی بھی ممکنہ بات چیت میں ان کا پلڑا بھاری ہو۔ ہم صہیونی فوجی ردعمل کا مقابلہ کرنے کے لیے پوری طرح تیار ہیں۔

مقالات ذات صلة

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here

بیشتر دیکھے جانے والی

تازہ ترین خبریں