Saturday, April 11, 2026
Homeinternationalیورپی یونین کا اسرائیل سے جنین واقعے پر وضاحت کا مطالبہ

یورپی یونین کا اسرائیل سے جنین واقعے پر وضاحت کا مطالبہ

کاجا کالس: سفارت کاروں پر فائرنگ ناقابل قبول، تحقیقات کی جائیں

یورپی یونین کی خارجہ پالیسی کی سربراہ کاجا کالس نے جنین میں اسرائیلی فوج کی جانب سے یورپی سفارت کاروں پر فائرنگ کے واقعے پر سخت ردعمل ظاہر کرتے ہوئے اسرائیلی حکومت سے وضاحت اور تحقیقات کا مطالبہ کیا ہے۔

واضح رہے کہ اسرائیلی قابض افواج نے مغربی کنارے کے علاقے فلسطین کے شہر جنین میں یورپی سفارت کاروں کے دورے کے دوران انتباہی گولیاں چلائیں، تاہم خوش قسمتی سے کسی کے زخمی ہونے کی اطلاع نہیں ملی۔

صیہونی فوج کی اس کارروائی پر سپین اور اٹلی کی حکومتوں نے فوری اور شدید مذمت کی ہے۔

ادھر فلسطینی وزارت خارجہ نے بھی واقعے کی مذمت کرتے ہوئے اسے ایک “وحشیانہ جرم” قرار دیا جس میں قابض صیہونی افواج نے جان بوجھ کر فلسطینی ریاست کے ایک تسلیم شدہ سفارتی وفد کو براہ راست گولیوں کا نشانہ بنایا۔

یورپی یونین کی خارجہ پالیسی کی سربراہ کاجا کالس نے اسرائیل سے تحقیقات اور ذمہ داروں کو جوابدہ بنانے کا مطالبہ کرتے ہوئے کہا:

“سفارت کاروں کی زندگیوں کو لاحق کوئی بھی خطرہ ناقابل قبول ہے۔”

دوسری جانب اسرائیلی فوج نے وضاحتی بیان میں کہا ہے کہ یورپی سفارت کاروں کا وفد ایک غیر مجاز راستے سے اس علاقے میں داخل ہوا جہاں انہیں جانے کی اجازت نہیں تھی۔

مقالات ذات صلة

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here

بیشتر دیکھے جانے والی

تازہ ترین خبریں