Sunday, April 12, 2026
Homeinternationalیمنی فوج کا اسرائیلی علاقوں پر میزائل حملہ، مقبوضہ فلسطین میں خطرے...

یمنی فوج کا اسرائیلی علاقوں پر میزائل حملہ، مقبوضہ فلسطین میں خطرے کی گھنٹیاں

تل ابیب، اشدود اور بن گوریان ایئرپورٹ نشانے پر، فضائی آمد و رفت معطل

یمنی فوج نے مقبوضہ فلسطینی علاقوں پر میزائل حملہ کیا ہے۔

صہیونی چینل 12 نے رپورٹ دی ہے کہ یمن کی جانب سے داغے گئے میزائلوں کے قریب آنے پر فلسطین کے مقبوضہ علاقوں میں سائرن بجنے لگے ہیں۔

صہیونی فوج نے مقبوضہ علاقوں کے باشندوں کو ہدایت دی ہے کہ وہ فوری طور پر محفوظ مقامات اور پناہ گاہوں میں چلے جائیں۔

عبرانی ذرائع ابلاغ کے مطابق، تل ابیب، نیتانیا، اشدود اور مغربی بیت المقدس میں میزائل حملے کیے گئے ہیں۔ حملے کے نتیجے میں بن گوریان ایئرپورٹ سے دھواں اٹھتا دیکھا گیا ہے۔ ہوائی جہازوں کی آمد و رفت روک دی گئی ہے جبکہ اطراف میں بھی کئی دھماکوں کی آوازیں سنائی دی ہیں۔

مقالات ذات صلة

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here

بیشتر دیکھے جانے والی

تازہ ترین خبریں