Saturday, April 11, 2026
Homeinternationalجنرل پوردستان کا امریکہ کو سخت پیغام: حملے کی صورت میں ناقابلِ...

جنرل پوردستان کا امریکہ کو سخت پیغام: حملے کی صورت میں ناقابلِ تلافی جواب دیا جائے گا

ایرانی فوج کے اسٹریٹجک سربراہ نے کہا کہ مسلح افواج ہر خطرے کے لیے تیار ہیں، دشمن کو احمقانہ اقدام کی بھاری قیمت چکانا ہوگی

ایرانی فوج کے سینٹر فار اسٹریٹجک اسٹڈیز کے سربراہ جنرل احمد رضا پوردستان نے امریکہ اور صیہونی حکومت کی فوجی دھمکیوں کے بارے میں کہا کہ ایران کے خلاف امریکہ کی دھمکیاں کوئی نیا مسئلہ نہیں ہے، یہ خطرات اسلامی انقلاب کی کامیابی کے بعد سے موجود ہیں اور اس لیے ہم ان سے بالکل بھی خوف زدہ نہیں۔

انہوں نے مزید کہا کہ اسلامی جمہوریہ ایران کی مسلح افواج پوری طرح تیار ہیں اور ہم خطے میں تمام خطرات کی نگرانی کر رہے ہیں۔

جنرل پوردستان نے کہا کہ اگر دشمن نے کوئی احمقانہ حرکت کی تو اسے مسلح افواج کی جانب سے سخت جواب دیا جائے گا۔

انہوں نے واضح کیا کہ امریکہ کی خطے میں موجودگی ہمارے لیے خطرات ہیں، تاہم وہ ہم پر حملہ کرنے کی جرات نہیں کر سکتا کیونکہ ہمارے پاس ماضی کی نسبت بہت زیادہ آپریشنل تیاریاں موجود ہیں۔

جنرل پوردستان نے مزید کہا کہ امریکی اچھی طرح جانتے ہیں کہ اگر انہوں نے حماقت کی تو انہیں ناقابلِ تلافی نقصان اٹھانا پڑے گا۔

مقالات ذات صلة

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here

بیشتر دیکھے جانے والی

تازہ ترین خبریں