Saturday, April 11, 2026
HomeRegionKpkفائرنگ سے سید تنویر حسین شاہ شہید

فائرنگ سے سید تنویر حسین شاہ شہید

ڈیرہ اسماعیل خان:تحصیل کلاچی کے علاقہ مڈی گیٹ پر دہشت گردوںنے فائرنگ کرکے سید تنویر حسین شاہ کو شہید کر دیا۔ واقعے کے بعد علاقے میں شدید تشویش کی فضا پھیل گئی ہے۔

ذرائع کے مطابق، موٹر سائیکل پر سوار مسلح افراد نے سید تنویر حسین شاہ پر اچانک فائرنگ کی، جس کے نتیجے میں وہ موقع پر ہی شہیدہو گئے۔ حملہ آوروں نے واقعے کے بعد فرار ہونے میں کامیابی حاصل کی۔
بستی کرم حسین شاہ کلاچی کے رہائشی مقتول سید تنویر حسین شاہ ولد کرم حسین علاقے کے معروف شخصیت تھے اور ان کے خاندان نے واقعے پر گہرے صدمے کا اظہار کیا ہے۔ پولیس نے مقدمہ درج کرتے ہوئے تحقیقات کا آغاز کر دیا ہے۔ ابتدائی اطلاعات کے مطابق، یہ واقعہ دہشت گردی اور ٹارگٹ کلنگ کا نتیجہ ہو سکتاہے
پولیس نے علاقے میں چھاپے مارے ہیں اور ملزمان کی تلاشی جاری ہے۔ اہل علاقہ نے واقعے کی مذمت کرتے ہوئے فوری انصاف کا مطالبہ کیا ہے۔

مقالات ذات صلة

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here

بیشتر دیکھے جانے والی

تازہ ترین خبریں