ریاض: امریکی نیشنل پبلک ریڈیو کی رپورٹ کے مطابق سعودی عرب کے پرنس سلطان ایئربیس پر ایرانی حملوں میں ایک نہیں بلکہ دو E-3 Sentry AWACS طیارے تباہ ہوئے ہیں۔
رپورٹ کے مطابق ان جدید فضائی نگرانی طیاروں کی تباہی سے تقریباً 1400 ملین ڈالر (1.4 ارب ڈالر) کا نقصان ہوا ہے، جو امریکی فضائیہ کے لیے ایک بڑا دھچکا قرار دیا جا رہا ہے۔
یہ طیارے فضائی نگرانی، ابتدائی وارننگ اور جنگی کنٹرول کے لیے استعمال کیے جاتے ہیں اور انہیں فضائی جنگ میں کلیدی حیثیت حاصل ہوتی ہے۔

