Saturday, April 11, 2026
Homeinternationalعراق میں ایران مخالف گروہوں کی سرگرمیوں پر مکمل پابندی کا اعلان

عراق میں ایران مخالف گروہوں کی سرگرمیوں پر مکمل پابندی کا اعلان

بغداد نے سکیورٹی تعاون کے تحت کردستان میں دفاتر بند کرنے اور سرحدی نگرانی بڑھانے کی ہدایات جاری کر دیں

عراقی حکومت نے اسلامی جمہوری ایران کی سلامتی کے تحفظ اور بغداد-تہران سکیورٹی تعاون کو فروغ دینے کے لیے ملک میں ایران مخالف جماعتوں اور گروہوں کی سرگرمیوں پر پابندی عائد کردی ہے۔

عراقی قومی سلامتی کے ادارے کا کہنا ہے کہ ان اقدامات کا مقصد ایران کے ساتھ سرحدی سکیورٹی کو مضبوط بنانا اور دوطرفہ تعلقات کو مزید مستحکم کرنا ہے۔

وزیراعظم ہاؤس اور قومی سلامتی کے مشاورتی دفتر کی جانب سے جاری ایک سرکاری بیان میں سکیورٹی اور فوجی اداروں، بارڈر کنٹرول ایجنسیوں اور کردستان کی علاقائی حکومت کو ہدایت دی گئی ہے کہ وہ اس فیصلے پر مکمل عملدرآمد کو یقینی بنائیں۔

بیان میں کہا گیا ہے کہ ایران مخالف گروہوں کے دفاتر بند کیے جائیں گے اور ان کی ہر قسم کی سیاسی، میڈیا یا فوجی سرگرمیوں پر پابندی ہو گی۔ علاوہ ازیں عراق کی سرزمین کو ایران کے خلاف اشتعال انگیزی یا حملے کے لیے استعمال کرنے سے روکنے کے اقدامات کیے جائیں گے۔ ان گروہوں کی سابقہ سرگرمیوں سے متاثرہ پہاڑی سرحدی علاقوں پر نگرانی سخت کی جائے گی اور بغداد و اربیل کے درمیان سکیورٹی تعاون کو بڑھایا جائے گا۔

یہ فیصلہ ایران کی اس درخواست کے جواب میں کیا گیا ہے جس میں عراق میں موجود ان گروہوں کی سرگرمیوں کے خاتمے کا مطالبہ کیا گیا تھا۔

مقالات ذات صلة

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here

بیشتر دیکھے جانے والی

تازہ ترین خبریں