Saturday, April 11, 2026
Homeinternationalدکھ کی اس گھڑی میں پاکستان ایرانی عوام کے ساتھ ہے، وزیراعظم...

دکھ کی اس گھڑی میں پاکستان ایرانی عوام کے ساتھ ہے، وزیراعظم شہباز شریف

وزیراعظم کا شہید رجائی بندرگاہ دھماکے پر افسوس اور زخمیوں کی جلد صحت یابی کی دعا

وزیراعظم پاکستان محمد شہباز شریف نے ایران کے شہر بندر عباس میں شہید رجائی پورٹ میں دھماکے کے نتیجے میں نقصانات پر گہرے افسوس کا اظہار کیا ہے۔ ہفتہ کو وزیر اعظم آفس کے میڈیا ونگ سے جاری بیان کے مطابق وزیراعظم نے دھماکے کے حوالے سے ایرانی حکومت اور ایرانی عوام سے افسوس کا اظہار کیا۔

وزیراعظم محمد شہباز شریف نے دھماکے کے نتیجے میں زخمی ہونے والوں کی جلد صحت یابی کی دعاء کرتے ہوئے کہا کہ دکھ اور غم کی اس گھڑی میں ہم ایرانی حکومت اور عوام کے ساتھ کھڑے ہیں۔

مقالات ذات صلة

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here

بیشتر دیکھے جانے والی

تازہ ترین خبریں