ایران ہمیشہ سے فلسطینی مقاومت کا حامی رہا ہے، اسلامی انقلاب کی 46ویں سالگرہ پر حماس رہنما کا تہران میں خطاب
مہر خبررساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، فلسطینی مقاومتی تنظیم حماس کی اعلیٰ نگران کونسل کے رکن خلیل الحیہ نے اسلامی انقلاب ایران کی 46ویں سالگرہ کے موقع پر ایرانی حکومت اور عوام کو مبارکباد پیش کی ہے۔
تہران میں 22 بہمن کی ریلی کے دوران آزادی اسکوائر پر عوامی اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے خلیل الحیہ نے کہا کہ انقلاب اسلامی ایران نے تاریخ کا رخ موڑ دیا۔
انہوں نے کہا کہ ایران ہمیشہ سے مقاومت اور فلسطینی عوام کا حامی رہا ہے اور آئندہ بھی حمایت جاری رکھے گا۔
خلیل الحیہ نے اپنے خطاب میں اس عزم کا اظہار کیا کہ وہ دن نزدیک ہے جب ہم سب مل کر بیت المقدس میں آزادی کا جشن منائیں گے۔

