Saturday, April 11, 2026
Homeinternationalایران کی اسرائیلی حملوں پر شدید مذمت: الحدیدہ پر جارحیت بین الاقوامی...

ایران کی اسرائیلی حملوں پر شدید مذمت: الحدیدہ پر جارحیت بین الاقوامی قوانین کی خلاف ورزی ہے

ایرانی وزارت خارجہ کا عالمی برادری سے صہیونی و امریکی حملے روکنے کے لیے مؤثر اقدام کا مطالبہ

ایرانی وزارت خارجہ کے ترجمان اسماعیل بقائی نے اسرائیل کی جانب سے یمن کے ساحلی شہر الحدیدہ اور دیگر بنیادی تنصیبات پر کیے جانے والے فوجی حملوں کی شدید مذمت کرتے ہوئے اسے کھلی جارحیت اور بین الاقوامی قوانین کی صریح خلاف ورزی قرار دیا ہے۔

ترجمان نے کہا کہ صہیونی حکومت کے یہ حملے امریکہ کی مکمل حمایت اور شرکت کے ساتھ انجام دیے جا رہے ہیں، جو بین الاقوامی قوانین اور اقوام متحدہ کے منشور کی کھلی خلاف ورزی ہے۔

اسماعیل بقائی نے عالمی برادری اور خطے کے ممالک سے مطالبہ کیا کہ وہ اسلامی ملکوں پر صہیونی و امریکی جارحیت کو روکنے کے لیے سنجیدہ اور مؤثر اقدامات کریں۔

انہوں نے مزید کہا کہ خطے میں عدم استحکام کے پھیلاؤ کو روکنے کا واحد راستہ غزہ میں جاری نسل کشی اور اسرائیلی جرائم کا خاتمہ اور ان جرائم میں ملوث عناصر کے خلاف عدالتی کارروائی ہے۔

مقالات ذات صلة

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here

بیشتر دیکھے جانے والی

تازہ ترین خبریں