Saturday, April 11, 2026
Homeinternationalایران پاکستان کی فعال سفارتی کوششوں کا خیرمقدم کرتا ہے، ایرانی سفیر...

ایران پاکستان کی فعال سفارتی کوششوں کا خیرمقدم کرتا ہے، ایرانی سفیر رضا امیر مقدم

اسلام آباد: پاکستان میں ایران کے سفیر رضا امیری مقدم نے کہا ہے کہ ایران، پاکستان کی خیرسگالی پر مبنی فعال سفارتی کوششوں کا خیرمقدم کرتا ہے۔

اپنے بیان میں انہوں نے کہا کہ خطے میں امن کی بحالی اور پائیدار استحکام کے لیے پاکستان کی کوششیں قابلِ ستائش ہیں۔ سفارتکاری کی بحالی اور ایران پر ناجائز حملوں کے خاتمے کے لیے کی جانے والی کوششیں بھی قابلِ تعریف ہیں۔

رضا امیری مقدم کا کہنا تھا کہ سفارتی و سیاسی حل کی اہمیت کو نظر انداز نہیں کیا جا سکتا، خودمختاری اور سلامتی کے احترام سے ہی امن ممکن ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ علاقائی استحکام اور دیرپا امن کے لیے سفارتی اصولوں پر مبنی حل ناگزیر ہیں۔

مقالات ذات صلة

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here

بیشتر دیکھے جانے والی

تازہ ترین خبریں