صیہونی و امریکی حملوں کے خلاف یمنی مزاحمتی کارروائیاں جاری رہیں گی: نصرالدین عامر
یمن کی انصار اللہ کے انفارمیشن آرگنائزیشن کے ڈپٹی نے یمنی بندرگاہِ الحدیدہ پر صیہونی حکومت اور امریکہ کے مشترکہ حملے پر ایک بیان میں تاکید کی ہے کہ ہم اس بمباری کا جواب ضرور دیں گے۔
یمن کی تحریک انصار اللہ کے رہنما نصرالدین عامر نے کہا کہ ہم صیہونی حکومت کی بمباری کا جواب دیں گے اور غزہ کی پٹی کی حمایت میں اسرائیل کی بحری اور فضائی ناکہ بندی اور ہماری فوجی کارروائیاں جاری رہیں گی۔
یمن پر بیرونی جارحیت کے تسلسل میں مقامی ذرائع نے پیر کی شب مغربی یمن میں واقع الحدیدہ کی اہم بندرگاہ پر امریکی اور صیہونی فوجیوں کے مشترکہ حملے کی خبر دی ہے۔

