فلسطینی علاقوں میں انسانی حقوق کے لئے اقوام متحدہ کی خصوصی نمائندہ، فرانچسکا البانیز، نے ایک ٹیلی ویژن انٹرویو میں اس سلسلے میں لیبیا کے کردار کو سراہا۔
انہوں نے صہیونی ریاست کے جرائم کو خطرناک قرار دیتے ہوئے کہا کہ اسرائیل فلسطینیوں کو اپنے علاقوں سے بے دخل کرنا چاہتا ہے۔
انھوں نے مغربی کنارے اور مشرقی بیت المقدس کے درمیان فرق نہ کرنے کی ضرورت پر زور دیتے ہوئے کہا کہ صہیونی ریاست جنین کیمپ کو اس علاقے کے مکینوں سے خالی کرانے کی کوشش کر رہی ہے۔
مغربی کنارے میں جو کچھ ہو رہا ہے اس پر گہری تشویش کا اظہار کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ صہیونی ریاست فلسطینیوں پر حملے کر رہی ہے، ان کے ساتھ استعماری سلوک کر رہی ہے اور فلسطینیوں کی زمین پر قبضہ کرنے کے لے کوشاں ہے۔
اس سے قبل فرانچسکا البانیز نے خبردار کیا تھا کہ صہیونی ریاست کی طرف سے فلسطینیوں کی نسل کشی صرف غزہ تک محدود نہیں رہے گی بلکہ مقبوضہ مغربی کنارے تک پھیلے گی

